سب ر نجشیں بھُلا کر ، آؤ ایک ہو جائیں
Poet: Qasim Baba By: Qasim Baba, Slough Londonسب ر نجشیں بھُلا کر ، آؤ ایک ہو جائیں
 بُجھے دیے جلا کر ، آؤ ایک ہو جائیں
 
 وہ جو دُور بس رہے ہیں اُنھیں پاس لیکر آئیں
 سب فاصلے مٹا کر ، آؤ ایک ہو جائیں
 
 دل کی کدورتوں کو محبت کا رنگ دے کر
 یہ سفر حسیں بنا کر، آؤ ایک ہو جائیں
 
 مل جائیں ابکے پھر تو ، ہونگے جدا کبھی نہ
 کوئی گیت ایسا گا کر ، آؤ ایک ہو جائیں
 
 قاسم ہے بیگناہ، پھر بھی جھُک رہا ہے
 کہہ دو کوئی اُن سے جا کر ، آؤ ایک ہو جائیں
  
More Love / Romantic Poetry






