سب نام محبت کے

Poet: Farkhanda Rizwi By: Shazia Hafeez, Attock

قریب تو آؤ
دل کی ہر دھڑکن تمہاری ہے
یہ محبت کے سلسلے یہیں سے ساتھ چلے ہیں
میں انتظار کرتی ہوں
تم یاد بن کر چلی آتی ہو
ایسے ہی پھر
دل میں کہیں بس جاتی ہو
ہونٹوں سے پیار کر کے
سانسوں میں اتر جاتی ہو
لگا پھر یہی سانس دھڑکن میں کہیں بس گئی ہو
تم اقرار محبت کر بیٹھی ہو
تو سنو مجھ سے
روشنی ہو تو بکھر جاؤ
میری راہوں میں
سمندر ہو تو لہروں کی طرح میرے
دامن میں سما جاؤ
آسمان ہو تو آنچل بنو میرا
ستاروں کی طرح پناہ دو مجھ کو
روشنی ستارا سمندر بنو
کوئی فرق نہیں ہے سب میں
نام کوئی دو خود کو
سب نام ہی محبت کے ہیں
 

Rate it:
Views: 456
30 Jun, 2009
More Love / Romantic Poetry