سب وقتی لفظی با تیں ہیں
Poet: saiyaan_sham By: saiyaan_sham, rawalpindiسب وقتی لفظی با تیں ہیں
دل کے بہلانے کی
محبتیں کب بدلتی ہیں
آنسو کب روکتے ہیں
یادیں کب مٹتی ہیں
برساتیں لوٹ کے جب آتی ہیں
ان کے نقش دے جاتی ہیں
بے چین بے کل راتیں
پھر برسوں ٹھر جاتی ہیں
احساس کے دامن سے
ہم خواب پھر بنتے ہیں
خود سے الجھ کر ہم
روگ کئ روتے ہیں
جاگتی آنکھوں سے ہم
نید کےموتی چنتے ہیں
ذکر کہیں سن لے
ہم بھولنے والوں کا
اک سر گوشی میں
شام ہم خود سے کہتے ہیں
محبتیں کب مٹتی ہیں
محبیں کب مٹتی ہیں
شام ۔۔۔۔۔۔۔
محبتیں کب مٹتی ہیں
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






