ستارا

Poet: Saail Nizami By: Saail Nizami, GUJAR KHAN

تیرے گالوں پہ جو ستارا تھا
اسی ظالم نے مجھ کو مارا تھا

تیرے کہنے پہ تجھ کو بھول گئے
ورنہ کب حوصلہ ہمارا تھا

دل ناداں میں کوئی اور آئے
دل ناداں کو کب گوارا تھا

تیری نسبت نے آفتاب کیا
ورنہ میں ڈوبتا ستارا تھا

آپ نے ہی سنا نہیں مجھ کو
میں نے تو بارہا پکارا تھا

Rate it:
Views: 634
11 Feb, 2009