ستارے تیری دنیا کے...
Poet: سید نذیر کاظمی By: Syed Nazeer Kazmi, Islamabadتمہارا حکم ہے تو پھر چلو ایسا ہی کرتے ہیں
بدل کر ھم لباس اپنا چلو گھر سے نکلتے ہیں
سر بازار ہم سے حال دل پوچھا کسی نے تو
نکل جائیں نہ وہ ارماں جو سینے میں سلگتے ہیں
تو پھر ایسا نہ ہو کہ تم کہیں رسوا ہی ہو جاؤ
کہیں دنیا کی نظروں میں بے پردہ نہ ہو جاؤ
تو بہتر ہے کہ رہنے دو ہمیں گوشہ نشینی میں
فقط ڈوبا ہی رہنے دو ہمیں اس بے یقینی میں
کہ تیرے نام کے دیپک جو میرے دل میں جلتے ہیں
انہی کی لؤ سے ہیں روشن ستارے تیری دنیا کے
More Love / Romantic Poetry






