سزا پے چھوڑ دیا
Poet: By: R.K Jazeb, Jeddahسزا پے چھوڑ دیا کچھ جزا پے چھوڑ دیا
ھر اک کام کو میں نے خدا پے چھوڑ دیا
وہ مجھے یاد رکھے یا بھلا دیتا ھے
اسکا کام تھا اس کی رضا پے چھوڑ دیا
اب اسکی مرضی بجھائے یا جلا کر رکھے
چراغوں کو ھم نے جلا کر ھوا پے چھوڑ دیا
اب اس بات بھی کرتے تو کس طرح کرتے
یہ مسئلہ انا کا تھا ھم نے انا پے چھوڑ دیا
اس لئے تو وہ کہتے ھیں بے وفا ھم کو
ھم نے بھی سارا زمانہ وفاء پے چھوڑ دیا
More Love / Romantic Poetry






