Add Poetry

سفرِ زیست میں راہنما ہے دعا ماں کی

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

سفرِ زیست میں راہنما ہے دعا ماں کی
شبِ لاچارگی میں حوصلہ ہے دعا ماں کی

میرے دشمنوں نے پوچھا میرے محافظ کا نام
میں نے مسکرا کے کہا ہے دعا ماں کی

اجنبی سے شہر میں ، انجان سی گلی میں
میری منزلوں کا نشاں ہے دعا ماں کی

زخمِ قلب پہ مرہم ، اُداسیوں میں دلاسے
ہر رنج و الم کی دوا ہے دعا ماں کی

یہ رنگ بھرنگے پھول بھی میرے گلشن کے
اِس سر سبزیوں کی وجہ ہے دعا ماں کی

آؤ دِکھاؤں عرفانؔ میں اپنی زندگی کی سرفرازیاں
میں جو ہوں اور جو ملا ہے دعا ماں کی

آفتوں کا منہ توڑ جواب ہے نہالؔ جی
اور کہوں میں قوتِ خدا ہے دعا ماں کی

Rate it:
Views: 725
10 May, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets