Add Poetry

سنبھال کر رکھدیئے مفید سپنے ہی تھے

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

سنبھال کر رکھدیئے مفید سپنے ہی تھے
تمہارے درد بھی میرے اپنے ہی تھے

وہ روش پرواز بھی کیا مُسرت لائی
میری خوشی میں خلل جمنے ہی تھے

صحرا نہ برسا تو ابر قحط کے بعد
وہ فکر روزگار یار بڑھنے ہی تھے

کثیر ادائیں جس فطرت سے اٹھی
میری طرح بھی کئی لُٹنے ہی تھے

اُس نگاہ کی تو جس طرف نگاہ اٹھی
ہر آنکھ میں فقط جھرنے ہی تھے

کوئی رجحان ملا وہ بھی اچھا ہوا
مجھے ویسے بھی دن کٹنے ہی تھے

 

Rate it:
Views: 282
06 Feb, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets