سنسان سڑک پر کھمبے سے لگے انتظار کا مزہ کیا کہیے
Poet: ا ے ایس عارف By: ا ے ایس عارف, Mississaugaبہکتی ھوئی کھنکتی ھوئ گفتار کا مزہ کیا کہیے
ٹھنڈی ھوئی شام میں خلوت یار کا مزہ کیا کہیے
نت نئے رنگوں سے پھولوں سے بھرا ایک چمن
ان کے جلو میں رعنا ئیے بہار کا مزہ کیا کہیے
سر ھلا کر اٹھلا کر وہ انداز خراماں
سانسوں کی مہکتی ھوئی رفتار کا مزہ کیا کہیے
دھونڈتی ھوئی بے قرار ھوئی انکی نظریں
کہیں دور سے محفل میں دیدار کا مزہ کیا کہیے
اچانک سے گبھراھٹ سے یک لخت آ ٹکرانا
دھڑکتے ھو ے د ل بے قرار کا مزہ کیا کہیے
مسکرا کر مڑ مڑ کر نظروں کو چھپائے
وہ اقرار میں چھپی انکار کا مزہ کیا کہیے
بے چین ھو ئے غصے میں بھر ے گنوار بنے عارف
سنسان سڑک پر کھمبے سے لگے انتظار کا مزہ کیا کہیے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad