آنکھوں میں کاجل لگا دینا
ہاتھوں میں کنگن پہنا دینا
زلفوں کو سنوار کر
ُسرخ گھونگھٹ اوڑھا دینا
ماتھے پے اک ٹیکا بھی لگا دینا
گالوں کی لالی کو تھوڑا سا بڑھا دینا
نظریں جھکاء کر لبوں پے مسکان سجا دینا
محبت کی لالی سے ُسرخی بھی لگا دینا
کانوں میں جھمکے ڈال کر
ہواوں سے ُان کو لہرا دینا
گلابوں کی سیج پے مجھے بیٹھا دینا
اور انگلی میں اک
ہیرے کی انگوٹھی بھی پہنا دینا
اور میرے دائیں جانب
تم خود کو بھی بیٹھا دینا
اور نظر اتارنے کے لیے
اک کالا تل بھی بنھا دینا
سنو ! آج سونے سے پہلے تصویر مکمل کر دینا