سوائے اپنے
Poet: By: Saima Waheed, Sharjah-UAEمیں خواب بن کے اسے نیند میں دکھائی دوں
وہ میری قربت جو چاہے تو میں جدائی دوں
کچھ اس طرح مجھے چاہے کہ ہر گھڑی اس کو
میں دھڑکنوں کی طرح قلب میں سنائی دوں
کتاب کھول کے بیٹھے تو میرا چہرہ ہو
ورق ورق میں میں ہی اسے دکھائی دوں
تڑپ تڑپ کے مجھے مانگتا رہے لیکن
سوائے اپنے میں ساری اسے خدائی دوں
More Love / Romantic Poetry







