سوچوں سے جدا کردیا تم نے
Poet: Mohammad Sadiq Mushwani By: Mohammad Sadiq Mushwani, Quettaمجھ کو میری سوچوں سے جدا کردیا تم نے
 ہاں اک حق جفا کا اور ادا کردیا تم نے
 
 پتھر سے کھیلتے ہو تم آئینے میں رہ کر
 ٹوٹا جو گھر تیرا تو گلہ کردیا تم نے
 
 کچھ تو خیال رکھ میری کم مائیگی کا بھی
 نظریں ملا کے دیکھ فنا کردیا تم نے
 
 میں مردم شناس ہی نہ تھا یہ تسلیم ہے لیکن
 مجھ کو میری نظروں میں برا کردیا تم نے
 
 ماتھے پہ کئیں شکنیں ہیں آنکھوں مہں قہر ہے
 صادق وہ پھر سے روٹے ہیں کیا کردیا تم نے
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 