مجھے محبت ہوئی ہواؤں سے
ہواؤں نے رُخ بدلا
میں نے محبت کی چاند سے
وہ ہر رات چھپتا رہا
میں نے صبح کے اجالوں سے محبت کی
مگر وہ اندھیروں میں ڈوبتے رہے
محبت ہوئی مجھے جب سپنوں سے
وہ بکھرنے لگے
اپنی محبت خواہشات کی نزر کی
تو وہ حسرت بننے لگیں
اب جان چکی ہوں اتنا
سب جھوٹ ہے یہ
مجھے محبت ہے تو صرف سچائی سے