Add Poetry

سکوتِ شب میں ترا انتظار کرتے ہیں

Poet: Ahsan Mirza By: Ahsan Mirza, Karachi

دلِ اداس کو یوں بیقرار کرتے ہیں
سکوتِ شب میں ترا انتظار کرتے ہیں

تمھارے درد کو لپٹا کے اپنے سینے سے
دل و دماغ کی دنیا نثار کرتے ہیں

چراغِ ہجر کو اشکوں سے پھر بجھا کر ہم
تمھاری یاد کے جگنو شمار کرتے ہیں

ہم اپنے شوق کی خاطر تمھارے ہونے کی
سعی بد ستِ تخیل ہزا ر کرتے ہیں

بغیرِ وصل گزر جائے گا حسیں موسم
کہ جس کو اہلِ وفا یاد گار کرتے ہیں

رداِ شب میں چھپا کر ہم اپنی ہستی کو
وہی کریں ہیں جو عاشق ہزار کرتے ہیں

شریکِ درد فقط دل نہیں رہا اب ہم
قلم، دوات، صفحے بھی شمار کرتے ہیں

شریکِ بزمِ محبت رہی خرد احسن
کہاں وہ دل کا بھلا اعتبار کرتے ہیں
 

Rate it:
Views: 471
25 Mar, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets