سیاہ رات

Poet: Abid Shakil Farooqui By: Abid Shakil Farooqui, Karachi

نوید صبح نئے آفتاب ہیں ہم لوگ
سیاہ رات میں روشن چراغ ہیں ہم لوگ

زباں ہماری ہے پھولوں کی لہجہ خوشبو کا
کہ میر و غالب و سچل لطیف ہیں ہم لوگ

میں کیسے مان لوں دھرتی سے بے تعلق ہوں
یہ دیس میرا ہے دھرتی کے لعل یہیں ہم لوگ

صدائیں دو گے ہمیں مڑ کے ہم نہ دیکھیں گے
نکل گیا تیرے ہاتھوں وہ وقت یہیں ہم لوگ

زمیں سے کٹ کے کوئی گھونسلہ نہیں بنتا
بلندیوں کے اگرچہ ہیں نگہباں ہیں ہم لوگ

Rate it:
Views: 473
12 May, 2010