شام وسحر تیری یاد میں روتا ہوں

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

نہ کھاتا ہوں نہ پیتا ہوں نہ سوتا ہوں
شام و سحر تیری یاد میں روتا ہوں

ایک دن یہ پورے ہو کے رہیں گے
جو خواب آنکھوں میں سجاتا ہوں

تمہاری یاد آنے کی دیر ہوتی ہے
پھراشعار کو غزل میں پروتا ہوں

لوگ نفرت کہ ناگ پالتےرہتےہیں
میں سدا محبت کا بیج بوتا ہوں

میری بیچین روح کو سکوں ملتا ہے
جب بھی تیرا نام لبوں پہ لاتا ہوں

Rate it:
Views: 926
28 Feb, 2014