شام کا ڈھلتا سورج ایک حسین دن کی کہانی ہے
اُفق پر پھیلی سرخی اُس کی بکھری ہوئی جوانی ہے
یا حیران اس کی آنکھوں میں سمٹی حیا کی لالی ہے
یامست شبابی نینوں کی اُمڈتی ہوئی کہانی ہے
یا درد میں ڈوبے یادوں کی غمناک سی نشانی ہے
یا نشے میں بہکے خیالوں کی جھولتی ہوئی جوانی ہے