شب قربت غم ھجراں کے جب امکان دیکھیں گے
Poet: Tanvir Sheraz By: Tanvir Sheraz, (Khurrianwala) Faisalabadشب قربت غم ھجراں کے جب امکان دیکھیں گے
محبت میں زیادہ کس کو ھے نقصان دیکھیں گے
سمندر موجزن ھے اور صحرا پیاس میں ڈوبا
ملیں گے جب بھی دونوں اک نیا طوفان دیکھیں گے
بگولے دشت کے جب بھی سمندر پر چلیں گے تب
سفینے بیچ پانی میں چھپے ہیجان دیکھیں گے
جگر کے خون سے سینچا محبت کا شجر میں نے
زمیں کی کوکھ میں ایسا کھاں انسان دیکھیں گے
مسافر ڈھونڈ لیں گے منزلیں اپنی سھولت سے
کوئی جگنو کسی جنگل کا جب دربان دیکھیں گے
More Love / Romantic Poetry






