Add Poetry

شرارت تھوڑی سی

Poet: Hasan Shamsi By: F.H.SIDDIQUI, Karachi

چہرہ پہ چمک، باتوں میں کھنک ، آنکھوں میں شرارت تھوڑی سی
کیا جرم تھا جو دل بھول گیا اپنی بھی شرافت تھوڑی سی

آکاش تلک دیکھ آئے ہیں ، کوئی بھی نہیں ہمسر تیرا
ہاں ، چاند میں بس مل جاتی ہے ، کچھ تیری شباہت تھوڑی سی

وہ ھم سے کشیدہ رہتے ہیں ، ہم ان سے کشیدہ رہتے ہیں
دونوں میں انائیں تھوڑی سی ، دونوں کو شکایت تھوڑی سی

آلام زمانہ سے تو ہم ، مرجھائے سے رہتے ہیں ۔ لیکن
دیدار سے ان کے آئے ہے ، چہرہ پہ بشاشت تھوڑی سی

ہم خؤب سمجھتے ہیں یارو ، مفہوم تمھاری باتوں کا
اﷲ نے بخشی ہے شاید، ہم کو بھی ذہانت تھوڑی سی

چھوڑ آئے حرم کی خاطر ، سب جام و سبو کی شامیں ہم
باقی ہے مگر دل میں اب بھی ، میخانے سے رغبت تھوڑی سی

دلبر کی اداؤں سے ہی فقط ، بھانپے ہیں ‘حسن“ دلبر کا مزاج
ہے فن میں محبت کے حاصل ، ہم کو بھی مہارت تھوڑی سی

Rate it:
Views: 1208
15 Dec, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets