شرارت
Poet: Wasi Shah By: Shazia Hafeez, Attockجس کروٹ لیٹے تھے ہم تم
 چاند تمہاری پیشانی کو چوم رہا تھا
 دیکھو جاناں
 چاند وہاں سے ہجرت کر کے
 پیروں تک آپنہچا ہے
 سو جاؤ اب
 باقی باتیں کل کر لیں گے
 میرا کیا ہے
 لیکن چاند کو سونا ہوگا
  
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 