اس موج خیز دہر میں تجھے گوا دیا ہم نے
قصہ درد دل کا تجھے سنا دیا ہم نے
شورش دہر میں نہ سن سکا میری صدا کوئی
پھر لفظ محبت کو مٹا دیا ہم نے
تکلیف درد دل کی محسوس نہ کی کمسن نے
پاس جا کے اس کے دل جلا دیا ہم نے
خبر کون لے گا میرے جگر سوختہ کی
محبت کی آگ میں جسے جلا دیا ہم نے
تغافل نے تیرے کیا دل گرفتہ مجھے
فسانہ محبت پھر بھی تجھے سنا دیا ہم نے