صبح بہاراں

Poet: Khalid Roomi By: Khalid Roomi, Rawalpindi

کھڑی ہیں دور تک چاروں طرف جوں باغ میں پریاں
ہوئی ہیں صبح دم بیدار ایسے نیند سے کلیاں

فضا میں نور ہے، خوشبو ہے اور ہیں سنبل و ریحاں
سر شاخ چمن رقصاں خوشی سے ہیں گل خنداں

ہوئے غنچے جواں، اہل چمن نے انگڑائی لی
سحر نے آنکھ جب کھولی، گلوں نے بی جمائی لی

Rate it:
Views: 772
24 Nov, 2009