نیلم کے موتی جیسا یہ لمحہ
نیلی نیلی سی خاموشیاں
نہ کہیں زمیں، نہ کہیں آسماں
سرسراتی ہوئیں ٹہنیاں و پتیاں
کہہ رہی ہیں، بس اِک تم ہو یہاں
ہاں بس تم ہی ہوں یہاں
میری سانسیں اور میری دھڑکنیں
ایسی گہرائیاں، ایسی تنہائیاں
اور میں ہوں، صرف میں
اپنے ہونے پر مجھ کو یقین آگیا