Add Poetry

طبیب سے کہو حالتِ بیمار میں رہنے دے

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

نہ نکال مجھے تُو دیار میں رہنے دے
میں پاگل ہوں ترے پیار میں رہنے دے

میں یہ نہیں کہتا تُو میرا چناؤ کر
مجھے اُمید کی مگر قطار میں رہنے دے

اظہارِ محبت نہ کر مجھے پیار نہ کر
میرا تصور تُو اپنے انکار میں رہنے دے

دم توڑا تھا میرے عشق نے سسکتے ہوئے
تُو میرا گھر اُسی اُجاڑ میں رہنے دے

چلا جاؤں گا میں پھر سے خزاؤں میں
کچھ دیر تُو مجھے بہار میں رہنے دے

اُسے بھلا دیا ہے میں نے اب بات نہ کر
خدا کے واسطے مجھے قرار میں رہنے دے

مرض ہے تو احساس اُس کا ہے نہالؔ
طبیب سے کہو حالتِ بیمار میں رہنے دے

Rate it:
Views: 746
09 Jul, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets