عاشق
Poet: Haroon Alfaaz By: Haroon Alfaaz, Lahoreیہ جو عاشق ہوتے ہیں
بہت ہی کام آتے ہیں زمانے کے
کہ جیسے شجر کے پتے
جو گر کر سوکھ بھی جائے
تو وہ بھی کام آتے ہیں
جلانے کے زمانے کے
اپنے دل کا لہو لے کر
یہ جو گیت لکھتے ہیں
یقیں مانو! پریت لکھتے ہیں
بہت ہی کام آتے ہیں
دل بہلانے کے کسی ٹوٹے دیوانے کے زمانے کے
یہ جو کچھ بھی لکھتے ہیں یا کہتے ہیں
بلاآخیر حقیقت ہے
یہ قائل نہیں ہوتے
کسی کی داد پانے کے نزرانے کے زمانے کے
نا ہی انکا ٹھکانا ہے نا ہی کہیں جانا ہے
فقط یہ تو مہماں ٹھہرے
پیمانے کے مہخانے کے زمانے کے
سبھی کا روگ اپنا ہے سبھی کا درد اپنا ہے
یہ جو بھی شعر کہتے ہیں
سبھی الـفــاظ بہانے ہیں
دلوں کا درد گھٹانے کے روگ مٹانے کے زمانے کے
More Love / Romantic Poetry






