عشق تو باکمال ہوتا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreہجر میں بھی وصال ہوتا ہے
عشق تو باکمال ہوتا ہے
عروج کو زوال ہے لیکن
عشق تو لازوال ہوتا ہے
عشق جیسا نہیں کوئی جزبہ
عشق تو بے مثال ہوتا ہے
حسن جس کے بنا ادھورا ہے
عشق تو وہ جمال ہوتا ہے
سبھی رتوں میں پربہار رہے
عشق ایسا نہال ہوتا ہے
ہجر میں بھی وصال ہوتا ہے
عشق تو باکمال ہوتا ہے
More Love / Romantic Poetry






