عشق نظریہ عشق نظر بھی
Poet: UA By: UA, Lahoreعشق نظریہ عشق نظر بھی عشق نظر کا نظارہ
عشق میں سب کچھ پایا عشق میں سب کچھ وارا
عشق میں لاحاصل بھی حاصل، سود وزیاں برابر
عشق میں یہ دل جیتا ہے عشق میں یہ دل ہارا
عشق بگاڑے عشق سنوارے عشق سمیٹےعشق بکھیرے
عشق نے جوڑا عشق نے توڑا عشق نے کیا پارا پارا
عشق ہی اپنا ہنسنا رونا، عشق ہی پانا کھونا ہے
عشق میں جیتے مرتے ہوئے گزرا یہ جیون سارا
عشق ہمارا جگنا سونا عشق اوڑھنا عشق بچھونا
عشق ہمارا دانہ پانی عشق پہ کیا دن رات گزارا
عظمٰی عشق سے بہتر کوئی منزل کوئی راہ نہیں
عشق سفر کے ہر راہی نے سفر در سفر یہی پکارا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad