عشق چھپتا نہیں چھپانے سے
Poet: Shahzad anwar khan By: Shahzad anwar khan, Sailani nagar,akola,maharashtra,Indiaعشق چھپتا نہیں چھپانے سے
کیا ملے کا نظر چرانے سے
شمس ، تارے، قمر ،بناتے ہیں
ویسے بنتے کہاں بنانے سے
بن گئے دوست جب سے تم میرے
دشمنی ہوگئی زمانے سے
سر کے بل وہ کبھی تو آتا تھا
اب تو آتا نہیں بلانے سے
ہم نے بدلی ہیں تاریخیں انور
ڈرنے والے نہیں ڈرانے سے
More Love / Romantic Poetry






