Add Poetry

عشق

Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachi

ڈر رہے ہو عشق کی تشویر سے
عشق میں تو سیکھ لو کچھ ہیر سے

رہتا ہے ناراض مجھ سے پھر کیوں
بات کرتا ہے مری تصویر سے

ذکر اس کا تو کہیں آیا نہیں
ڈر رہا ہے کیوں مری تحریر سے

خواب آنکھوں میں سجا کر تم مری
کیوں ڈراتے ہو مجھے تعبیر سے

روٹھنا اچھا نہیں ہے اس طرح
باندھ لیجے پیار کی زنجیر سے

یوں ہی بس گمنام رہنے دو مجھے
خوف آتا ہے مجھے تشہیر سے

ڈر سا لگتا ہے مجھے انساں سے اب
کیا بچائیں خود کو ہم نخچیر سے
 

Rate it:
Views: 455
18 Dec, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets