عہد محبت
Poet: رفاقت حسین بابر By: Rafaqat Hussain Babar, burewalaمحبت کی پر پیچ راہوں پر
اگر اک ساتھ چلنا مشکل ہو
توڑ کر ضبط کی حد کنارہ ہو بھی سکتا ہے
بچھڑ کر کوئی مر نہیں جاتا
یہ سانسیں چلتی رہتی ہیں
فقط دل کو سمجھانا ہے گزارا ہو بھی سکتا ہے
مگر یہ کہاں ممکن ہے
محبت بہت ظالم ہے
تو میری مانو
وہی عہدمحبت جو کب کا توڑے بیٹھے ہو
اگر تُم لوٹ آو تو دوابارہ ہو بھی سکتا ہے۔
رفاقت حسین بابر بورے والہ
More Love / Romantic Poetry






