آنکھ پھر پوچھتی ہے دید کسے کہتے ہیں
آنظر وا ہو کہ امید کسے کہتے ہیں
رنگ رخسار کا بتلا رہا ہے دنیا کو
اس حسیں عہد کی تجدید کسے کہتے ہیں
نہیں کچھ دیکھا بجز تیرے اے میرے یکتا
اس سے بڑھ کر بھلا توحید کسے کہتے ہیں
یہ اور بات کہ فطرت میں نہیں ہے ورنہ
جانتے ہم بھی ہیں تنقید کسے کہتے ہیں
ہاتھ سے پھول مسلنا،تذبذبی واللہ
آج جانا ہے کہ تمہید کسے کہتے ہیں
میری سوچوں میں تو کہتے ہیں تیری آرزو کو
تیرے لفظوں میں بھلا عید کسے کہتے ہیں؟