عید کے دن

Poet: Mazhar Iqbal Samar By: Mazhar Iqbal Samar, kharian city-GUJRAT

کوئی عہد پیماں کوئی وعدہ کرنا عید کے دن
تجدید عہد محبت کا ارادہ کرنا عید کے دن

عشق کی آگ میں، میں اکیلا کیوں جلوں
حساب تو آدھا آدھا کرنا عید کے دن

پلکوں تک ہی رہنے دینا یہ آنسو تم
غم نہ اور تم ذیازہ کرنا عید کے دن

میرے جانب ہی تیرے قدم اٹھیں گے
ذرا سفر تو بلا ارادہ کرنا عید کے دن

بن سنور کے میرے پاس ہی آنا تم
دل کو اور دل دادہ کرنا عید کے دن

کوئی پوچھے تو اسی کا نام لینا مظہر
فیصلہ یہ سیدھا سادھا کرنا عید کے دن

Rate it:
Views: 1077
06 Sep, 2008