عید
Poet: Asad Saleem By: Asad Saleem, Gujranwalaعید آئی ہے خوشیاں لے کر
تم بھی آتے تو اچھا ہوتا
بکھری ہیں چاتیں چار جانب
میری ہنسی کو تم جو لاتے تو اچھا ہوتا
بکھری زلفیں----ویراں کلائیاں
جو تم سجاتے تو اچھا ہوتا
مھندی بھی اب تک پڑی ہوئی ہے
تم ہی لگاتے تو اچھا ہوتا
سنو اے قاصد گر جا رہے ہو
میرے نین لے جاتے تو اچھا ہوتا
لوگ کہتے ہیں عید کا چاند نکلا
نظر تم جو آتے تو اچھا ہوتا
عید آئی ہے خوشیاں لے کر
تم بھی آتے تو اچھا ہوتا
More Love / Romantic Poetry






