غزل زندگی کی سنانی پڑے گی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Romania

غزل زندگی کی سنانی پڑے گی
اگر بوجھ بھی ہو بتانی پڑے گی
رفاقت اسی سے نبھانی پڑے گی
عداوت بھی ہو تو چھپانی پڑے گی
زمانے سے وشمہ فقط غم ملیں گے
مصیبت یہ غم کی اٹھانی پڑے گی

Rate it:
Views: 425
03 Aug, 2013