Add Poetry

غزل

Poet: خلیلی قاسمی By: خلیلی قاسمی, India

دل کی یہ آرزو ہے تجھے دیکھتا رہوں
جب تک ہو جاں میں جان تجھے دیکھتا رہوں

معلوم حالِ زار مرے تجھ کو ہوں نہ ہوں
پیہم میں آنسووں کے گہر رولتا رہوں

پابند صبح و شام نہ ہو میرا ذوقِ عشق
ہر دم جبیں جھکا کے تجھے پوجتا رہوں

گر کفرِ عشق کفر تو یہ کافری سہی
ہر دم ہو تیرا ذکر، تجھے سوچتا رہوں

اے کاش عمرِ نوح اگر ہو مجھے نصیب
آنکھیں ترے جمال سے میں سینکتا رہوں

نہ پر رہے نہ طاقتِ پرواز ہی رہی
پھر بھی ترے وصال کو پر تولتا رہوں

گر ذوقِ دید ہے تو ترے واسطے ہی ہے
منھ موڑ کر جہاں سے تجھے دیکھتا رہوں

تجھ سا نہ مل سکے گا مجھے کائنات میں
کتنا بھی گو چراغ لیے ڈھونڈتا رہوں

لے دے رہ گیا ہے یہ سرمایہٴ حیات
رہ رہ کے سازِ رنج و الم چھیڑتا رہوں
 

Rate it:
Views: 449
31 May, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets