Add Poetry

غم کو غم ہی رہنے دو

Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky) , Saudi Arabia

غم کو غم ہی رہنے دو
میں چپ ہوں تو پھر
مجھے چپ ہی رہنے دو

ہواؤں نے آج بہت دستک دی
بند دروازوں کو بند ہی رہنے دو

میں نے کب کہاں
بھول جاؤں گئی تمہیں

ماضی کی یادوں کو
تم اک بھول ہی رہنے دو


ہر رات گھر کو
پرندے بھی لوٹ آتے ہیں

اپنے آنے تک
ان آنکھوں میں آباد انتظار تو رہنے دو

ہاتھوں کی لیکروں میں
نہیں ملتے وہ نام

ُان ناموں کو فقط
دل میں ہی رہنے دو

بہت اپنے تھے کبھی
جو اب اپنے نہیں رہے

لکی ُان اپنوں کو
خوابوں میں بس آباد رہنے دو

Rate it:
Views: 471
22 Feb, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets