اے دوست تو ہر پل میرے دھیان میں ہے
پھر کیوں اتنی دوری ہمارے درمیان میں ہے
ذرا دیکھنا آنکھوں سے اشک نا بہنے پائیں
غور سے سن کتنا درد میری داستان میں ہے
بقول تیرے تیری تو ہر بات سچی ہے جاناں
بتا پھر کیوں اتنی لکنت تیری زبان میں ہے
اپنے دل کی گہرائیوں سے چاہ ہے تجھے
مجھے بتا گر کوئی جھوٹ میرے بیان میں ہے
ہوں گے اور بھی حسیں اس دنیا میں لیکن
کیا تیرے جیسا کوئی حسیں اس جہان میں ہے