Add Poetry

فضا میں کرب کا احساس آب جیسا ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

فضا میں کرب کا احساس آب جیسا ہے
ہوس کی کھڑکیاں کھولے عذاب جیسا ہے

عجیب رشتے بناتی ہے توڑ دیتی ہے
نئی رتوں کے سفرلاجواب جیسا ہے

یہ دھڑکنوں کے اندھیرے یہ زخم زخم چراغ
کواڑ خالی مکانوں کےخواب جیسا ہے

اٹھا ہ گہرا اندھیرا غضب کا سناٹا
سماعتوں کی فضا میں کتاب جیسا ہے

کدھر سے آتی ہے آوارہ خوشبو ں کی طرح
برہنہ جسم کے سائے گلاب جیسا ہے

نہ رتجگوں کے ہیں چرچے نہ کوئی غم کا الاؤ
سنبھل کے آئے ذرا گھر حساب جیسا ہے

نہ پیش نامۂ اعمال کر ابھی وشمہ
حساب کیسا ہے یہ انتساب جیسا ہے

Rate it:
Views: 716
20 Jan, 2019
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets