Add Poetry

قاتل نگاہوں سے

Poet: Shama By: Shama Chaudhry, wales

جو رہتے ہیں سدا دل میں اُنہیں ڈھونڈا نہیں کرتے
جو رچ رگ و پے میں انہیں سوچا نہیں کرتے

بہاروں کے گھنے سائے میں تلخی بھی چھبن بھی ہے
غموں کی دھوپ کا تم سے مگر شکوہ نہیں کرتے

نہیں آتے کبھی بھی لوٹ کر گزرے ہوئے موسم
برستے بادلوں کی میں آس ترسا نہیں کرتے

تجسس اور بڑھتا ہے مچل جاتے ہیں سن کر ہم
اچانک پیار کی باتوں کا رخ موڑا نہیں کرتے

تیری نظرِ عنایت سے ہوئے جاتے ہیں جو گھائل
انہیں قاتل نگاہوں سے کبھی دیکھا نہیں کرتے
 

Rate it:
Views: 477
31 Aug, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets