قبول ہے مجھے کوئی عذاب مل جائے
Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithiقبول ہے مجھے کوئی عذاب مل جائے
 خدا کرے تجھے تیرا مزاج مل جائے
 
 ہمیں پت جھڑ بھی راس آجائے گی
 اگر اُسے سرسبز باغ مل جائے
 
 کل ایک خواب جو گذر گیا بھلادیا
 میں چاہتا ہوں مجھے آج مل جائے
 
 راہوں میں کانٹے سمجھوں گا دستور
 بس میری جستجو کو سُراغ مل جائے
 
 ابکہ ترش لگتا ہے ایمان بھی اپنا
 میری نیت کو کوئی اعراف مل جائے
 
 اس امید پہ جی رہے ہیں سنتوشؔ کہ
 جینے لیئے بھی کوئی مُراد مل جائے
 
  
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 