Add Poetry

قدم قدم تیرے ساتھ چلا

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

قدم قدم تیرے ساتھ چلا
ہر قدم تجھے ساتھ چلایا

ہاتھ تیرا تب تب تھاما
جب جب تو نے ہاتھ بڑھایا

تیری راہوں میں کلیاں بچھائیں
جب جب تو نے قدم بڑھایا

جب جب تیرے قدم ڈگمگائے
تب تب تجھے ہاتھوں پہ اٹھایا

جب جب تو نے نظر ملائی
تب تب تجھے پلکوں پہ بٹھایا

جب جب تیرے آنسو نکلے
تب تب تجھے سینے سے لگایا

جب جب تو نے پیار کیا
تب تب تجھے دل میں چھپایا

جب جب تو نے اٹھکیلیاں کیں
تب تب تجھے سینے پہ کھلایا

جب جب تیری حسرت جاگی
تب تب تجھے بانہوں میں سلایا

Rate it:
Views: 820
31 Jul, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets