قريب ہو کے ديکھو
نظریں اُٹھا کر ميری آنکھوں میں دیکھو
ميرے چہرے پر مسکراہٹ سجتے دیکھو
کچھ باتيں دل کی مجھ سے کر کے تو ديکھو
تمھاری آواز کی موسيقی کا اثر مجھ ميں ديکھو
کبھی ہاتھ ميرا اپنے ہاتھ ميں تھام کر تو ديکھو
دل کی دھرکن اور رگوں میں خون دوڑتا تو ديکھو
چھو کر تم ميرے جذبات اور احساس کو تو ديکھو
ميرے دل کی کيفيت کو محسسوس کر کے تو ديکھو
ممکن ہے تم دونوں دلوں ميں کوی فرق نہ ديکھو
کيا معلوم دونوں دلوں میں محبت کی آگ لگی ديکھو
تم اس حقیقت کو تسلیم کر کے تو ديکھو
دونوں دلوں کے تعلقات مضبوط ہوتے تو ديکھو
نويد انور (رومی)