قصہ اور کہانی چھوڑو
باتیں دوست پرانی چھوڑو
تم کیسے ہو کچھ تو بتلاؤ
برکھا رت طغیانی چھوڑو
گزرے لمحوں سے کیا مطلب
کس نے کس کی مانی چھوڑو
عمر کی دیوی چینخ رہی تھی
اب تو یہ نادانی چھوڑو
کن آنکھوں میں شوخی ہے اب
کن آنکھوں میں پانی چھوڑو
چاندی سر سے جھانک رہی ہے
بچپن اور جوانی چھوڑو
تیری دنیا کی سچائی
ہم نے ہے پہچانی چھوڑو
سب کا ثانی مل جاتا ہے
کون ہے یاں لاثانی چھوڑو
کل وہ شخص ملا تو بولا
شہر نہ سلمیٰ رانی چھوڑو