قلب سے محبت کر اور سیکھتا جا بس

Poet: ولید خان ولی By: ولید خان ولی , attock

قلب سے محبت کر اور سیکھتا جا بس
چین سے صبر کر اور دیکھتا جا بس

پسپا ہو گئے اکثر برق رفتار اس دیار عشق میں
تو محبت کر ،صبر کر اور دیکھتا جا بس

راہ عشق میں ابھی بڑے کرب تو نے جھیلنے ہیں
تو غم نہ کر،صبر کر اور دیکھتا جا بس

اتر مت اس بحر ظلمات میں ،حجر ہیں سب قلب
وادی مجاز میں صبر کر اور دیکھتا جا بس

سنگ ہیں سارے دل محزون،کچھ محبت میں کچھ نفرت میں
ٹوٹ جاتے ہیں اکثر دل سنگ،رکھ قلب نازک اور دیکھتا جا بس

ڈوب جاتے ہیں اکثر غواص اس آب عمیق میں
مت اتر اس آب غمر میں ،تو صبر کر اور دیکھتا جا بس

Rate it:
Views: 114
17 Feb, 2025