Add Poetry

قلم کو ہاتھ لگایا کرو وُضو کر کے۔۔

Poet: imran Gohar By: imran Gohar, Faisalabad

بیٹھ جاتے ہو رُخِ یار دُو بُدو کر کے
قلم کو ہاتھ لگایا کرو وُضو کر کے

پہلے مانگا کرو دعائےِ رحمت وعزت
سبھی کے واسطے ہتھیلیاں سُبوُ کر کے

کچھ تو آدابِ شعر گوئی سیکھ کر آؤ
سُخن آرائیاں بڑ ھاؤ آبرو کر کے

ہر ایک سانس میں لبیک کی صدا آئے
نامِ مولا کو رکھو زینتِ گُلوُ کر کے

یہ تُند مزاجیاں تو غیر کا اَ ثا ثہ ہیں
تیری حیات کٹے در گُزر عُفو کر کے

میرے درماں تو میرا تاب شناسا ہے
جگا دینا مِرا چاکِ جگر رفو کر کے

خُدا کو ڈھونڈنے جاتا تو کیا ملا ہوتا
خُدا مِلا ہے اگر تیری جُستجو کر کے

پھر آئیں گے تیری بزم کو زباں دینے
چلیں سکندر و گوہر جہاں خُلُو کر کے

Rate it:
Views: 435
07 Jan, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets