قلم کی نوک سے نکلے حروف کیا جانو
Poet: سبطین ضیا رضوی By: Sibtain Zia Rizvi, Islamabadقلم کی نوک سے نکلے حروف کیا جانو
یہی حروف سمجھتے ہوئے زمانے لگے
پیام حق کا تسلسل رہا برائے اہل زمیں
ہم اپنے تئیں سب سبق بھلانے لگے
اُدھر سے حکمت پیعم میری طہارت کو
اِدھر یہ حال میرے ہاتھ سو بہانے لگے
ھر ایک دور میں اترے چراغ نور یہاں
ہمارا جہَل کہ پھونکوں سے ہی بجھانےلگے
صنم کدوں کی تباہی کا جو سبب ٹھہرے
زمانے والے اسے آگ میں جلانے لگے
وہ جس کے ہاتھ میں اعصائے معجزانہ تھا
تو بے شعور اُنہیں سانپ سے ڈرانے لگے
جو بچپنے میں ہی دعویٰ کتاب کرتے تھے
بجز یقین کے انہیں دار پر چڑھانے لگے
پھر ایک عرصہ جہالت کی حکمرانی رہی
ستم کی حد تھی وہ بیٹیاں دبانے لگے
حرا کی اوٹ سے آخروہ آفتاب بھی ابھرا
وہ جس کے ساتھ ستارے بھی جگمگانے لگے
نساء کو عزت و رتبہ بشر کو شرف ملا
اصول، زیست کے ہرسو رواج پانے لگے
قلم کی چوٹ سے دریائے علم و ادب رواں
ملا وہ جوش کہ ہم کشتیاں جلانے لگے
انہی کا فیض ہے ان کی ضیا ہے آج ہر سو
کہ شرق و غرب میں اپنے قدم جمانے لگے






