Add Poetry

لاتعداد سوالوں کے آگے

Poet: Ch Pervaiz Afzal By: Ch Pervaiz Afzal , Jhelum/Sohawa/Dubai

لاتعداد سوالوں کے آگے
تمہاری خاموشی دیکھی نہیں جاتی

ان سبھی سوالوں کا جواب میں ہوں ناں؟
تو پھر نام لو میرا۔۔۔آپس کی بات ہے

اگر نام لینا مناسب نہ ہو تو
اشاروں کناروں سےسمجھا دینا

کیسے بدلہ تھا ہمارے پیار کا موسم
قصہ وصل وہجر سب سنا دینا

کوہی جانے انجانے میں مجھ بےوفا کہے
تو ہاں تم ہاں میں سر ہلا دینا

اگر کوہی برسات دیکھنا چاہتا ہے
تو میری آنکھوں کا پتہ بتا دینا۔

‎پوچھ لے اگر خزان کا کوہی
‎میرے چمن کا راستہ دیکھنا دینا

‎پرویز سوالوں کا سیلاب اگرتھمنے نہ پاے
‎میں ہوں ناں میری طرف بہا دینا

Rate it:
Views: 350
17 Oct, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets