لمحہ کسی کا لے گیا صدیاں نچوڑ کر

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

دیکھیں تو سہی حوصلے طوفاں کے توڑ کر
گرداب میں لاؤ میری کشتی کو موڑ کر

مدت سے کسی آس پہ بیٹھی تھی بے خبر
لو کا تھپیڑا گزرا سحر کو جنجھوڑ کر

اے غمگسار ہم کو بھی تعبیر عطا ہو
لاتا ہوں تیرے پاس میں خوابوں کو جوڑ کر

سر کو پکڑ کے بیٹھ گئی ہے سمے کی روح
لمحہ کسی کا لے گیا صدیاں نچوڑ کر

Rate it:
Views: 787
15 Jan, 2011