Add Poetry

لوٹ آ۔۔۔

Poet: Tariq Iqbal Haavi By: Tariq Iqbal Haavi, Lahore

ہر لمحہ، ہر پل رہتا، تیرا خیال ہے
لوٹ آ کہ تجھ بِن میرا، جینا محال ہے

تیری یاد آئی اور نیند گئی، اک مدت یونہی بِیت گئی
اب بھی جا کہ لوٹ چلا، پھر سے یہ سال ہے

دن ہو تو باتیں تیری، رتجگوں میں یادیں تیری
میری سوچوں پہ تیرا ڈلا، عجب یہ جال ہے

موسم میں نمی سی، ہر شے میں تیری کمی سی
آ دیکھ میرے شہر کا، ہر منظر نڈھال ہے

کچھ سمجھے ہیں آنسو، اور کچھ برستا ساون
یہ آنسو ہیں نہ ساون، میرے دل کا اُبال ہے
 

Rate it:
Views: 381
08 May, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets