Add Poetry

لڑکیوں کی چاہت بھی لڑکیوں سی ہوتی ہے

Poet: Muhammad Nawaz By: Muhammad Nawaz, sangla hill

ان کھلے گلابوں کی
کونپلوں سی ہوتی ہے
ہر سمے بدلتے ہوئے
موسموں سی ہوتی ہے
پل میں جاگ اٹھتی ہے
پل میں سو بھی جاتی ہے
قطرہ قطرہ بہتی ہے
اور کھو بھی جاتی ہے
بے بسی سی اک اس میں
آنسوؤں سی ہوتی ہے
رات کی سیاہی میں
نور بن کے آتی ہے
روح کے جزیروں کو
آ کے یہ سجاتی ہے
روشنی مگر اسکی
جگنوؤں سی ہوتی ہے
دو گھڑی کی محفل میں
جھومتی ہے ۔ گاتی ہے
دے کے درد صدیوں کے
پل میں لوٹ جاتی ہے
کاغذی گلابوں کی
خوشبوؤں سی ہوتی ہے
تھوڑا دور چلتی ہے
اور تھک سی جاتی ہے
اک ذرا سی آہٹ سے
سہم سہم جاتی ہے
لڑکیوں کی چاہت بھی
لڑکیوں سی ہوتی ہے

Rate it:
Views: 5654
29 Nov, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets